ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں حملہ، شہریوں کی بھیڑ پر دہشت گردوں نے پھینکا گرینیڈ، 14 زخمی

جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں حملہ، شہریوں کی بھیڑ پر دہشت گردوں نے پھینکا گرینیڈ، 14 زخمی

Sat, 05 Oct 2019 18:13:56    S.O. News Service

اننت ناگ،5اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔یہاں ڈی سی دفتر کے باہر شہریوں کی بھیڑ پر دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا ہے،حملے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمی افراد میں ایک ٹریفک پولیس کا نوجوان اور ایک صحافی بھی شامل ہے۔پولیس کی جانب سے حملہ آور دہشت گردوں کی دھر پکڑ کے لئے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ایک پولیس کے افسر نے بتایا کہ اننت ناگ میں سخت سیکورٹی والے احاطے کے باہر سیکورٹی گشت پر صبح تقریبا 11 بجے گرینیڈ پھینکا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ کا نشانہ چوک جانے کی وجہ وہ سڑک کے پاس ہی پھٹ گیا، جس سے وہاں گزر رہے قریب 14 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملے میں شامل دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔اس حملے کی ابھی تک کسی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔


Share: